لاک ڈاون کے باعث متاثر ہونے والوں 23قلیوں میں راشن بیگ تقسیم

ہفتہ 23 مئی 2020 16:55

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) کرونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاون کے باعث ریلوے ٹرینوں کی بندش سے متاثر ہونے والوں 23قلیوں میں پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگرنے راشن بیگ تقسیم کیے گئے ۔اس موقع ایس ایس ریلویز خانیوال چوہدری مختار اور ہیڈ کلرک چوہدری اسلم اور محمد عدیل احمدانچارچ ریلوے پارسل بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہامشکل کے اس وقت میںحکومت عوام ،ملازمین اور محنت کشوں کے ساتھ انہوں نے کہا کہمخیر حضرات بھی حکومت کے ساتھ ساتھ ضرورت مند محنت کشوں کی ہر ممکن مدد کرے۔ ریلویز قلی ایسوسی ایشن کے صدر محمد زبیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب ٹرینیں بند ہونے سے قلی سخت پریشان اور متعدد کے تو چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیںیہ حکومت کا بڑا خوش آئند قدم ہے جس کے لیے وہ قلیوں کی جانب سے حکومت پنجاب ضلعی انتظامیہ اور ریلوے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہی اس موقع پر کرونا وائرس کے خاتمے اور ملک کی بقا و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔