سابق صدر آصف زرداری کے والد حاکم علی زرداری کو دنیا فانی سے رخصت ہوئے (کل)9برس بیت گئے

ہفتہ مئی 17:28

سابق صدر آصف زرداری کے والد حاکم علی زرداری کو دنیا فانی سے رخصت ہوئے ..
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) سابق صدر آصف زرداری کے والد حاکم علی زرداری کو دنیا فانی سے رخصت ہوئے کل24مئی بروز اتوارکو 9برس بیت گئے سردار حاکم علی زرداری سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے سسر اور بلاول بھٹوکے داد تھے حاکم علی زرداری اپنے قبیلے کے سردار اور معروف سیاستدان تھے وہ 1965کے بلدیاتی الیکشن میں نواب شاہ کے ضلعی ناظم منتخب ہوئے بعدازاں وہ میرپورخاص کے ڈپٹی میئر بھی بنے انہوںنی1970 ،1988 اور 1993میں ممبر قومی اسمبلی بنے 1988میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دورحکومت میں انہیں پبلک اکائونت کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا وہ 24مئی2011 کو 81برس کی عمر میںانتقال کرگئے ۔