خواجہ کامران جمیل ٹونی کی والدہ کی رسم قل ادا کردی گئی

ہفتہ مئی 18:22

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) مری کی معروف سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت خواجہ کامران جمیل ٹونی اور خواجہ عدنان جمیل کی والدہ محترمہ ،افتخار شکور،ظفر شکور ،فرخ شکور،زاہد شکور ،ندیم شکور اور طاہر شکور کی ہمشیرہ محترمہ کی رسم قل ہفتہ کے دن نماز مغرب سے قبل ان کی رہائش گاہ لوئرجھیکاگلی روڈ پر ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

رسم قل میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن پاک اوردیگرکلام الہیٰ پڑھاگیا رسم قل میں تحریک انصاف میونسپل کارپوریشن مری کے صدر وسابق ناظم مری سٹی راجہ ہارون محفوظ،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ،ساجد دفتر عباسی، خواجہ بابرمسعود،سعادت ہارون عباسی،یوسف ہارون عباسی،فاروق ڈار،فیصل صرف کے علاوہ مذہبی،سیاسی،سماجی ،کاروباری شخصیات ،اہل علاقہ اور عزیز واقارب نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعابھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :