پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کاطیارے کے المناک حادثہ میں انسانی قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 23 مئی 2020 19:48

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کاطیارے کے المناک حادثہ میں انسانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین اور اولیمپیئن رائو سلیم ناظم نے گذشتہ روز پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثہ پر انسانی قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے بھی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالی شہداء کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا ففرمائے۔

متعلقہ عنوان :