ساہیوال، کروناوائرس کے حوالہ سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزید45زائرین ساہیوال پہنچ گئے

ہفتہ 23 مئی 2020 19:48

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) کروناوائرس کے حوالہ سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزید45زائرین ساہیوال پہنچ گئے جنہیں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں قائم قرنطینہ سنٹر میں رکھاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاہے کہ ایرا ن سے لائے گئے ان 45 زائرین کے کرونا کے ٹیسٹ کے لئے نمونے لاہور بھجوائے گئے ہیںجن کے بارے میںرپورٹس آنے پر حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔