ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 23 مئی 2020 19:59

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط ایک تولہ سونا کی قیمت میں 750 روپے کے اضافہ کے بعد سونا کی فی تولہ قیمت 95850 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 10 گرام سونا کی قیمت 643 روپے کے اضافہ کے بعد 82819 روپے ہوگئی۔ چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا کی قیمت دوڈالرکے اضافہ کے بعد 1735 ڈالر ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :