عارف علوی کا بلوچستان میں شہید ہونے والے افسراور جوانوں کے اہلخانہ کو ٹیلی فون، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

ہفتہ 23 مئی 2020 20:11

عارف علوی کا بلوچستان میں شہید ہونے والے افسراور جوانوں کے اہلخانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) صدرمملکت عارف علوی نے بلوچستان میں ایف سی کے 8اور18مئی کو شہید ہونے والے افسراور جوانوں کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کر کے ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ دھرتی پرقربان ہونے والے شہدا پر فخر، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

صدر مملکت کا8مئی کوشہیدہونے والے میجرندیم عباس بھٹی،نائیک جمشید،لانس نائیک خضرحیات،لانس نائیک تیمور،سپاہی ندیم اور سپاہی ساجد کے اہلیخانہ کوٹیلی فون کیا ۔صدر مملکت نی18مئی کوشہید ہونے والے نائب صوبیدار احسان اللہ خان،نائیک زبیر خان،نائیک اعجازاحمد،نائیک مولا بخش اورنائیک نور محمد کے خاندانوں کوبھی ٹیلی فون کیا ۔