پاک فضائیہ کا پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی، مختصر ویڈیو جاری

ہفتہ 23 مئی 2020 20:15

پاک فضائیہ کا پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پاک فضائیہ نے گذشتہ روز کراچی میں ہونے والے پی آئی اے کے المناک حادثے میں شہید ہونے والوں کے سوگواران سے اظہار تعزیت کیااس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر ویڈیو نشرکی ہے جو پوری قوم اور بالخصوص اس حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ سے وابستہ تمام افراداس حادثے پر بہت افسردہ ہیں اور انہوں نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کے عملے کے اہل خانہ کے ساتھ بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پاک فضائیہ نے پی آئی اے کو اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی اور اس کے اہلکار امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔