تھانہ سبزی منڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث خطرناک ملزم حسرت خان رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

ہفتہ 23 مئی 2020 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن ہفتہ کو بھی جاری رہا ا س حوالے سے تھانہ سبزی منڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث خطرناک ملزم حسرت خان رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کیم طابق سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس پٹرولنگ پر مامور عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری ہونے سے محفوظ بناتے ہوئے چور کو گرفتارکرلیا ،ملزم سے اسلام آباد سے چوری شدہ چار موٹرسائیکلز برآمد کرلی گئیں ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،آئی جی اورڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

متعلقہ عنوان :