چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی شدید مذمت

انتقامی کارروائیوں کے ذریعے پیپلز پارٹی کی جدوجہد کو روکنے والے کل کی طرح آج بھی ناکام ہوں گے، بلاول بھٹو کا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 23 مئی 2020 20:20

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پی پی پی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز بلوچ اور ضلع صدر افضل جان کے خلاف پرچہ کاٹنے کا معاملہ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ افسوس ہے، اب بلوچستان میں بھی سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پارٹی رہنمائوں کو گوادر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی اشوز کو اٹھانے کی سزا دی گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلوچستان کی صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے، وفاقی پارٹی کو نشانہ بناکر وہ کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ انتقامی کارروائیوں کے ذریعے پیپلز پارٹی کی جدوجہد کو روکنے والے کل کی طرح آج بھی ناکام ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جھوٹا مقدمہ فوراً واپس اور اس انتقامی کاروائی میں ملوث ہاتھوں کو بے نقاب کیا جائے