طیارے نے بغیر پہیے کٴْھلے لینڈ کیا پھر ٹیک آف کیوں کرلیا تحقیقات جاری

ہفتہ 23 مئی 2020 20:20

طیارے نے بغیر پہیے کٴْھلے لینڈ کیا پھر ٹیک آف کیوں کرلیا تحقیقات جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے طیارے کو ہونے والا حادثہ غفلت تھی یا کسی غلطی کا نتیجہ تحقیقات جاری ہیں۔سول ایوی ایشن کے ذرائع نے طیارے کے رن وے کو چھونے کی تصدیق کردی، طیارے نے دن 2 بجکر 20 منٹ پر پہیے کٴْھلے بغیر رن وے پر لینڈ کیا، پھر پائلٹ نے دوبارہ ٹیک آف کرلیا۔

(جاری ہے)

دوبارہ ٹیک آف کا حکم کس نے دیا اس کی تحقیقات کپتان کی کنٹرول ٹاور سے ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کریش لینڈنگ سے رن وے پر کافی چنگاریاں بھی اٹھیں، ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران ہی جہاز کے انجن کو نقصان پہنچا ہو۔اس سے پہلے حادثے میں بچ جانیوالے مسافر محمد زبیر نے بھی بتایاتھا کہ جہاز تھوڑا سا رن وے پر چلا پھر پائلٹ نے جہاز اوپر اڑا لیا، 10 سے 15 منٹ جہاز اوپر ہی رہا پھر پائلٹ نے دوبارہ لینڈنگ کی کوشش کی لیکن دو سے تین منٹ بعد طیارہ کریش کرگیا۔