وینزویلا نے تیل سپلائی برقرار رکھنے کیلئے طیارہ شکن میزائل نصب کردیے

ہفتہ 23 مئی 2020 21:08

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) وینزویلا کے صدر نے ایران سے تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے اپنے جزیروں میں طیارہ شکن میزائل نصب کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے وینزویلا بھیجے گئے ا?ئل ٹینکر غرب الہند میں داخل ہوچکے ہیں ، ان جہازوں کی حفاظت کے لیے وینزویلا نے لا عور چیلا جزیرے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل نصب کردیے ہیں۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی فوج ایران سے ا?نے والے تیل بردار جہازوں کو روکنے کی کوشش کرے گی۔دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے کہا کہ ان کی فوج روسی میزائلوں سے مشقیں کررہی ہیں۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بھیجے گئے 5 ا?ئل ٹینکرز پر 15 لاکھ بیرل تیل موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :