650سے زائد فلموں میں ادا کاری کے جوہر دکھانے والے نامور مزاحیہ اداکار ، صدا کار ، فلم ڈائریکٹر سعید خان عرف رنگیلا کی برسی کل منائی جائے گی

ہفتہ 23 مئی 2020 21:08

650سے زائد فلموں میں ادا کاری کے جوہر دکھانے والے نامور مزاحیہ اداکار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) ادبی سنگت تنظیم و سر سنگیت اکیڈمی فیصل آباد کے زیر اہتمام لالی ووڈ کے نامور مزاحیہ اداکار ، صدا کار ، فلم ڈائریکٹر سعید خان عرف رنگیلا کی15ویں برسی آج 24 مئی بروزاتوارکو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پردیگرنگار خانوں میںبھی تعزیتی تقریب کے علاوہ رنگیلا کے پرستار انفرادی طور پر بھی فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں گے۔اس موقع پر سعید خان عرف رنگیلا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش اور ان کی فنی خدمات کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ یاد رہے کہ رنگیلا 24مئی 2005ئ کو 68برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

متعلقہ عنوان :