ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کرنے کی تیاریاں مکمل

ؔباضابطہ اعلان اگلے ہفتے ہوگا ،آسٹریلیا کی حکومت نے ستمبر کے وسط تک سرحدیں بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے

ہفتہ 23 مئی 2020 21:17

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کرنے کی تیاریاں مکمل
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں جس کا باضابط اعلان اگلے ہفتے کر دیا جائے گا۔ میگا ایونٹ رواں سال ستمبر، اکتوبر میں شیڈول ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے میزبان ملک آسٹریلیا کی حکومت نے ستمبر کے وسط تک سرحدیں بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

معاملات سے آگاہ ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ پروازیں شروع بھی ہو گئیں تو ایونٹ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں کے اس وقت اپنے ملکوں میں کیا حالات ہوں گے، یہ بھی دیکھنا اہم ہوگا، ایک ماہ کے قلیل وقت میں سفری اور قیام و طعام کے انتظامات کرنا بہت مشکل نظر آرہا ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس میں تمام ممبر ملکوں کے بورڈ حکام شرکت کریں گے، اس کے بعد 26 سے 28 مئی کے درمیان کسی وقت بھی میگا ایونٹ کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :