سعودی عرب، یو اے ای، عراق، اردن اور قطر میں عیدالفطر کل ہو گی

ہفتہ 23 مئی 2020 21:38

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) سعودیہ ،متحدہ عرب امارات، عراق، قطر اور اردن میں بھی عید الفطر آج اتوار کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہ آنے کے باعث سرکاری حکام نے اعلان کیا ہے کہ یکم شوال اتوار 24 مئی کو ہوگی اور عید الفطر بھی اسی کی مناسبت سے 24 مئی کو منائی جائیگی۔