بلغاریہ نے یورپی یونین سے آنے والے مسافروں کے لیے اپنی سرحد کھول دی

ہفتہ 23 مئی 2020 21:42

صوفیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) بلغاریہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا شروع کر دی ہے۔ ملک میں وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین اور شینگن ویزا والے ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مارچ کے وسط میں یورپی یونین کے رکن ملک بلغاریہ نے تمام ممالک سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی تاکہ کورونا کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔وزارت صحت نے کہا کہ سین مرینو، اندورا، موناکو اور ویٹیکن سٹی سے آنے والوں پر پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ بلغاریہ آنے والوں کو 14 دن قرنطینہ میں گزارنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :