پی آئی اے کے طیارے کو حادثے کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول بحال

متعدد پروازوں نے لینڈنگ اور اڑان بھری، دیگر ائیر پورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا

ہفتہ 23 مئی 2020 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) پی آئی اے کے طیارے کو حادثے کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول بحال ہو گیا ،متعدد پروازوں نے کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اور اڑان بھی بھری ، دیگر ائیر پورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8305 ،جدہ سے پرواز پی کے 758 ،اسلام آباد سے پرواز پی کے 8309 ،دبئی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8214 ،لاہور سے دوسری پرواز ای آر 525 ،اسلام آباد سے پرواز ای آر 503 کراچی ائیر پورٹ کے لئے شیڈول کی گئیں۔

لاہور اسلام آباد سے حادثہ متاثرین کے اہل خانہ کو بھی کراچی پہنچایا گیا۔کراچی ائیر پورٹ سے بھی پروازوں کی روانگی ہوئی جس میں پرواز ای آر 500 اسلام آباد ،پی آئی اے کی پرواز پی کے 8308 اسلام آباد ،دبئی کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8213 ،پرواز ای آر 502 اسلام آباد ،پرواز ای آر 524 ،اسلام آباد کے لئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8308 اورلاہور کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8304 کراچی سے روانہ ہوئیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دیگر ائیر پورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال رہا۔اسلام آباد سے میلان کے لئے خصوصی پرواز 390 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔اسلام آباد سے گلگت کے دو پروازیں روانہ کی گئیں اوراسلام آباد سے سکردو کے لئے بھی پرواز کی روانگی ہوئی۔