جیکب آباد: نواحی گاوں میں 3گھروں میں آتشزدگی

قیمتی سامان جل کر خاک اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا

ہفتہ 23 مئی 2020 22:55

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) جیکب آباد کے نواحی گاوں میں 3گھروں میں آتشزدگی,قیمتی سامان جل کر خاک اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابوپالی،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے نواحی گاوں موسی سیانچ میں چولہے سے اٹھنے والی چنگاری نے دیکھتے ہی دیکھے تین مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابوپالیا،لگنے والی آگ نے گھروں میں رکھا قیمتی سامان اور اناج جل کر خاک ہو گیا،دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ عید کی خریداری کے بعد گھر میں رکھے بچوں کے کپڑے اور دیگر سامان بھی مکمل طور پر جل گیا پیش آنے والے واقع کے بعد بچوں میں مایوسی چھائی ہوئی ہے،متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :