پی آئی اے طیارہ حادثہ قومی سانحہ ،قوم رنجیدہ ہے : شوبز شخصیات

ہفتہ 23 مئی 2020 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کراچی میں قومی ائیر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم رنجیدہ ہے ۔ اداکارہ ثنا، احسن خان ،معمر رانا ، سعود ، روبی انعم، ذوالقرنین حیدر،شبنم مجید ،ملک یعقوب نور، سائرہ نسیم ، عارف لوہار،ببرک شاہ، آغا قیصر عباس، لاشانہ،نعیم الحسن ببلو، اشفاق کاظمی، موسیٰ خان، عاصمہ لتا، عینی طاہرہ، صنم ماری، عدنان جیلانی، لیلیٰ، اشرف خان سمیت دیگر نے اپنے بیانات میںکہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے پوری قوم پہلے ہی دکھ اور تکلیف میں مبتلا تھی کہ پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے اندوہناک حادثے نے پوری قوم کا دکھ مزید بڑھا دیا ہے اور ایسے حالات میں عید کی خوشیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے اور طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاہے کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل دے ۔شوبز شخصیات نے طیارے کے حادثے میں ماڈلز زارا عابد اور اسرا چوہدری کے انتقال پر بھی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔