سمبڑیال،شہری کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ، سمبڑیال پولیس نے 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 23 مئی 2020 23:22

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) شہری کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ، سمبڑیال پولیس نے 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ مسجد موڑ سمبڑیال گلی نمبر1 کا رہائشی عمر فاروق ولد محمد یاسین اپنی موٹر سائیکل STP-5651 اپنے گھر کے باہر کھڑی کر کے اندر گیا تو اسی دوران نامعلوم چور موٹرسائیکل چراکر رفوچکر ہوچکے تھے ،دریں اثناء تھانہ سمبڑیال پولیس نے عمر فاروق کی درخواست پر ملزمان محمد عرفان سکنہ جیٹھی کے ،ثاقب سکنہ محلہ کرم آباد اوردانش علی سکنہ اعظم ٹائون کے خلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے اورمصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :