کوئٹہ:دہشتگردی کے خطرے اور کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر بلوچستان پولیس نے عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا

شہر میں 341مقامات پر عید نماز کے اجتماعات منعقد کئے جائینگے جبکہ حساس 139عیدگاہوں پر پولیس اور ایف سی تعینات کئے جائینگے اور اسپیشل برانچ کی بی ڈی ٹیموں کے ذریعے سرچنگ سوئپنگ کرائی جائیگی

ہفتہ 23 مئی 2020 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) دہشتگردی کے خطرے اور کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر بلوچستان پولیس نے عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا کوئٹہ شہر میں 341مقامات پر عید نماز کے اجتماعات منعقد کئے جائینگے جبکہ حساس 139عیدگاہوں پر پولیس اور ایف سی تعینات کئے جائینگے اور اسپیشل برانچ کی بی ڈی ٹیموں کے ذریعے سرچنگ سوئپنگ کرائی جائیگی کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پو مکمل عملدرآمد کیا جائے گا شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی ایگل اسکواڈ پٹرولنگ 120موٹر سائیکلوں پر مشکوک افراد پر نظر رکھنے کیلئے اپنے ایریا میں پٹرولنگ کرینگے سول ہسپتال ،بولان میڈیکل ہسپتال اور فائر برگیڈ ایمبولینسز الرٹ رہیں گے’’ آن لائن ‘‘نیوز کو موصول ہونے والی سیکورٹی پلان کے مطابق کوئٹہ شہر میں 341مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے جائینگے جن میں 189عید گاہوں پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی اور بقایا عید گاہوں کو بذریعہ موبائل پٹرولنگ سیکورٹی مہیا کی جائے گی نہایت حساس عید گاہون کی تعداد 11ہے جس میں ہر ایک عید گاہ پر1x06کی نفری متعین کی گئی ہے حساس عید گاہوں کی تعداد 39ہیں ان میں سے ہر ایک عہد گاہ پر1x04کی نفری تعینات کی گئی ہے نارمل عید گاہوں کی تعداد 139ہے جن میں سے ہر ایک عید گاہ پر 1x03کی نفری متعین کی گئی ہے اس کے علاوہ 152نارمل عیدگاہوں کو بذریعہ موبائل پٹرولنگ سیکورٹی فراہم کی جائیگی کوئٹہ شہر میں عید گاہوں پر تعینات پولیس کی نفری کے ساتھ متعلقہ ایس ایچ او،ایس ڈی پی او عید گاہوں کے منتظمین سے رابطہ کیا جاکر عید گاہوں کے مین گیٹوں پر متعلقہ عید گاہ انتظامیہ زیادہ سے زیادہ رضا کار تعینات کریں گے تاکہ عید میں آنے والے تمام افراد کی شناخت اور چیکنگ کر س کیں جبکہ پولیس سیکورٹی سے متعلق فرائض سرانجام دیں گے عید گاہوں میں داخل ہونے والے ایسے افراد جن کے پاس جائے نماز کے علاوہ غیر ضروری سامان یا ضرورت سے زیادہ وزنی کوئی چیز یا بیگ وغیر ہ ہو تو ا یسے افراد اور سامان کو عید گاہ میں داخل ہونے نہیں دیا جائے اور ان کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا عید گاہوں میں داخلہ وخارجہ الگ الگ محدود راستے مقرر کئے جائینگے اہم اور رش والے مقامات پر مشکول افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور متعلقہ ایس ایچ اوز ایسے مقامات پر سفید پار چات میں ملازمین کو بھی تعینات کیا جائے کوئٹہ شہر میں 7نئے عید گاہوں کا اضافہ ہوا جن میں سے 5عید گاہ اہل سنت جبکہ 2عید گاہ اہل تشیع ہزارہ ٹائون میں ہیں کوئٹہ شہر کے داخلی وخارجہ را ستوں پر بھی پولیس کی نفری تعینات ہوگی خصوصاً کچلاک بائی پاس اور کچلاک سے آنے والے گاڑیوں کو چیک کرنے کیلئے اسپیشل ناکہ جات متعین کئے گئے ہیں جبکہ نوحصار اور سرہ خولہ کے مقام پر بھی پولیس کا ناکہ چیکنگ کیلئے لگا یا گیا ہے جو کہ کوئٹہ شہر میں تمام آنے والی گاڑیوں اور خصوصاً کالی شیشوں والی گاڑیوں پر خصوسی توجہ دی جائے گی تمام متعلقہ ایس ایچ اوز تھانہ جات،سیکنڈ موبائل،ایگل اسکواڈ ملازمین اپنے ایریا میں چوکس ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینگے اس کے علاوہ ایگل اسکواڈ پٹرولنگ 120موٹر سائیکل کے ذریعے بھی کوئٹہ شہر میں خصوصی پٹرولنگ ہوگی اور مشکوک افراد ،مشکوک گاڑیوں،مشکوک اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے گی نیز حالیہ موصول شدہ مصدقہ تھریٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے عید گاہوں پر خصوصی نگرانی رکھی جائے گی اور موثر سیکورٹی فراہم کی جائے گی تمام عید گاہوں اور ملحقہ ایریا میں اسپیشل برانچ کی( بی ڈی) ٹیموں کے ذریعے سرچنگ سوئپنگ کرائی جائے گی نیز نہایت حساس اور حساس عید گاہوں پر سیکورٹی گیٹ بھی نصب ہونگے موجودہ حالات کے پیش نظر عید گاہوں کے قریب کوئی بھی غیر متعلقہ گاڑی،موٹر سائیکل،سائیکل،ریڑھی اور غیر کو ہر گز پارک ہونے نہیں دیا جائے گا بلکہ پارکنگ عید گاہوں سے مناسب فاصلوں تقریباً کم از کم 200گز دور کرائی جائے گی اہم عید گاہوں پر پولیس کے ساتھ ’’اے ٹی ایف،آر آر جی اور ایف سی ‘‘کی نفری بھی متعین ہوگی کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا نماز عید کیلئے آنے والے تمام افراد ماسک کا استعمال کریں جائے نماز گھر سے لیکر آئیں،نماز کے دوران 6فٹ کا فاصلہ رکھیں گے اور پہلے صف میں نشان 6فت کے فاصلے لگوائیں گے تاکہ جماعت اسی ترتیب سے کھڑی ہو اور نماز وضو گھر سے کر کے آئیں بعد از نماز لوگ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے گزارش ہے کہ ایم ا یس سول ہسپتال سے رابطہ کیا جاکر ایم جنسی ڈیوٹی کیلئے سول ہسپتال ،بی ایم سی کی تمام ایمبولینس وڈاکٹر صاحبان ،آپریشنز تھیٹر تیاری حالت میں الرٹ رہنے کے بارے ہدیات جاری کریں نیز فائر برگیڈ وایمبولینس تیاری حالت میں موجود رہیں گے اور ڈویژنل ای پیز کے ہمراہ ڈیوٹی مجسٹریٹ بھی تعینات ہونگے۔