عوام اس بار عید الفطر سادگی اور انفرادی طور سے اپنے گھروں میں منانے کی کوشش کریں، مسلم لیگ (ن) کوئٹہ

ہفتہ 23 مئی 2020 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ، سعد اللہ ترین، وارث اچکزئی،نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی،غلام آغا ،شنو گل،ارباب اقبال کاسی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ اس بار عید الفطر سادگی اور انفرادی طور سے اپنے گھروں میں منانے کی کوشش کریں کیونکہ کورونا وائرس نامی وباء نے پورے دنیا اورملک میں تباہی مچائی ہے بیان میں خصوصی دعائوں میں کشمیر ،فلسطین،افغانستان،عراق،شام اورملت اسلام کی یکجہتی اور اتحاد کی اشد ضرورت ہے لہٰذا ایران اور سعودی عربیہ ملت اسلامیہ کو تقسیم کرنے کی بجائے اتحاد کی کوشش کریں کیونکہ اس وقت دونوں ممالک ایران اور سعدیہ عرب کفار کے ہاتھوں یعنی امریکہ اور روس کے آلہ کار بنیں ہوئے ہیں ۔