زائرین 28 دنوں تک قرنطینہ میں رہے جس کے بعد انہیں کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی،تھنک ٹینک

کچھ واقعات میں زائرین 50 دنوں سے زائد عرصے تک قرنطینہ میں رہے اس لیے زائرین کو وائرس کی مقامی ترسیل کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا،رپورٹ

ہفتہ 23 مئی 2020 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) تھنک ٹینک کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ زائرین 28 دنوں تک قرنطینہ میں رہے جس کے بعد انہیں کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی کچھ واقعات میں زائرین 50 دنوں سے زائد عرصے تک قرنطینہ میں رہے اس لیے زائرین کو وائرس کی مقامی ترسیل کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا بلوچستان حکومت نے قرنطینہ میں کیے گئے ٹیسٹ ظاہر کرتے ہیں کہ ایران سے آنے والے 6 ہزار 834 زائرین میں سے ایک ہزار 331 کووِڈ 19 میں مبتلا پائے گئے انفیکشن کی اس تعداد کی کی وجہ یہ تھی کہ ان تمام افراد کو تفتان بارڈر پر ایک جگہ رکھا گیا گیا تھانجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق کووِڈ 19 پاکستان میں زائرین کو قربانی کا بکرا بنانے کی سیاست نامی رپورٹ اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ نے تیار کی ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد 7 ہزار زائرین ایران سے واپس آئے، یہ رپورٹ تفتار بارڈر کراسنگ پر زائرین کو سنبھالنے، صوبوں کو ان کی منتقلیوں اور ان کی واپسی کے بارے میں میڈیا اور سیاسی بیانیے کا جائزہ لیتی ہے آئی پی ای کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سجاد بخاری نے کہا کہ نئی بیماری کے حوالے سے خدشات حقیقی تھے لیکن شدید سیاسی انتشار اور ایران مخالف فرقہ وارانہ جذبات سے ان میں شدت آئی رپورٹ میں ذکر کیا گیا کہ زائرین کے بحران پر حکومتی بات چیت خاص طور پر غیر ذمہ دارانہ تھی جس کے ایک ایسے معاشرے پر نتائج مرتب ہوسکتے ہیں جس میں بہت نازک فرقہ وارانہ توازن قائم ہو رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت نے تفتان بارڈر کو صحرائی ور دوردراز سرحدی علاقہ ظاہر کر کے زائرین کے لیے ناقص انتظامات کی ذمہ داری سے مسلسل راہِ فرار اختیار کی حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایران اور پاکستان کے درمیان مسلسل استعمال ہونے والا زمینی راستہ اور باقاعدہ سرحدی گزرگاہ ہے جہاں بہتر سہولیات اور تیاریاں ہونی چاہیںسرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ سالانہ 3 لاکھ افراد اس سرحدی گزرگاہ کو استعمال کرتے ہیں اور ہر سال ٹریفک کے شدید دبا کی صورت میں تفتان بارڈر پر ناکافی سہولیات کی اطلاعات خبروں میں آتی ہے تاہم کووِڈ 19 کی وجہ سے یہ ناکافی سہولیات زیادہ اجاگر ہوئیں رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 23 فروری کو عجلت میں بارڈر بند کرنا اور کی موضوں وجوہات نہ بتانا بعدازاں 28 فروری کو کھولے جانے سے تفتان پر ایک سیلاب آگیا اور اس غلطی کی وجہ سے پاکستان میں یہ الزامات لگائے گئے کہ سرحد کھولنے کا فیصلہ سیاسی اثر و رسوخ اور فرقہ واریت پر کیا گیا رپورٹ کے مطابق صوبائی قرنطینہ میں کیے گئے ٹیسٹ ظاہر کرتے ہیں کہ ایران سے آنے والے 6 ہزار 834 زائرین میں سے ایک ہزار 331 کووِڈ 19 میں مبتلا پائے گئے انفیکشن کی اس تعداد کی کی وجہ یہ تھی کہ ان تمام افراد کو تفتان بارڈر پر ایک جگہ رکھا گیا گیا تھا۔