چاند کے معاملے پر وفاقی وزرا فواد چوہدری کی حمایت میں آگئے

شاباش فوادچوہدری! آج ملک کے بیشترعلاقوں میں عید ہوگی، ایسے تمام مسائل دورکرنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنی چاہئے،چاندپر سائنسی انداز اپنانا قابل تعریف ہے،وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی حمایت کرتاہوں، علماء سے گزارش ہے مل کر چلیں ، علی زیدی ، شیریں مزاری،شہباز گل

ہفتہ 23 مئی 2020 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) وفاقی وزرا چاند کے معاملے پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی حمایت میں آگئے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاباش فوادچوہدری! آج ملک کے بیشترعلاقوں میں عید ہوگی، ایسے تمام مسائل دورکرنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنی چاہئے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر فوادچوہدری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چاندپر سائنسی انداز اپنانا قابل تعریف ہے،شاباش فواد!وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاندسے متعلق وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی حمایت کرتاہوں، رویت ہلال کمیٹی سے بھی درخواست ہے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، رویت ہلال کمیٹی کے جید علما سیدرخواست ہے مل کرچلیں۔

(جاری ہے)

شہباز گل نے کہا کہ فوادچوہدری کی پریس کانفرنس سائنس اور تحقیق کی حوصلہ افزائی ہے، فوادچوہدری کی پریس کانفرنس صرف چانداورعیدتک محدودنہیں، معاشریمیں رجعت پسندی اوردقیانوسی نظریات پرضرب لگے گی امید ہے اس ارتعاش سیپاکستان میں مثبت تبدیلیاں ہوں گی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں آج عید منائیں گے،