فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر پنجگور میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا

فرنٹیر کور بلوچستان سائوتھ اورپنجگور رائفلز مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور آگے چل کر بھی عوامی بہبود کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی، بریگیڈیئر عرفان افتخار

ہفتہ 23 مئی 2020 23:41

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر پنجگور میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔ملک کے موجودہ حالات اور عوامی مسائل کے پیشِ نظر، چیف آف آرمی سٹاف اور ایف سی بلوچستان نے پنجگور کی مستحق لو گوں کے لیے سپیشل ریلیف پیکج کا بندوبست کیا، اسی سلسلے اور اس ریلیف پیکج کے تحت سیکڑر ہی ڈ کواٹر سینٹر میں ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب کے دوران 500 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

فرنٹیر کور بلوچستان (سائوتھ)اور سیکڑر ہی ڈ کواٹر سینٹر کی جانب سے پنجگور شہر کے مضافاتی علاقوں بشمول خدابدان،گرمکان, سری کوران، سوردو، وشبوداور دیگر علاقوں کے تمام ضرورت مندوںغریب , دیہاڑی دار اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا سکیٹر کمانڈر سینٹر، بریگیڈیئر عرفان افتخار نے کورونا کی وبا کے پیشِ نظر اور آی جی ایف سی کی ہدایات کے مطابق اس موقع پر پنجگور کی عوام سے خطاب کیا. خطاب کے دوران بریگیڈیئر عرفان افتخار نے کہا کہ کے اس وقت کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا مسائل کا شکار ہے اور پاکستان کی حالت بھی اس سے مختلف نہیں ہے ہمیشہ کی طرح اس نازک موقع پر بھی ایف سی سائوتھ اور سیکٹر سینٹر پنجگور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں- اس کے علاوہ بریگیڈیئر عرفان افتخارنے بلو چ عوام سے اپیل ہے کے وہ اپنے بچون اور آرمی اور فرنٹیر کور بلوچستان میں بھرتی کر یں آخر میں کمانڈر نے حال ہی طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے حق میں دعائے مغفرت کی پنجگور عوام نے آرمی اور فرنٹیر کور بلوچستان سائوتھ کے خلوص، بھائی چارے اور اس احسن اقدام کو سہرا یا انہوں نے کہا کہ فرنٹیر کور بلوچستان ساوتھ اورپنجگور رائفلز مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور آگے چل کر بھی عوامی بہبود کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی۔