وفاقی حکومت تباہ ہونے والے مکانات تعمیر کریگی، تباہ شدہ گاڑیوں کا تخمینہ لگایا جائیگا، تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائیںگے، غلام سرور خان
جاں بحق افراد کے لواحقین کو ابتدائی طور پر فی کس 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے، حادثہ پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ، گورنر سندھ جاں بحق افراد کے ڈی این اے لے لئے گئے ہیں، لواحقین اور متاثرہ افراد کو قصر ناز، ایئر پورٹ ہوٹل میں ٹہرایا جارہا ہے،میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 23 مئی 2020 23:49
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ملبہ سے تمام لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دو افراد اس سانحہ میں محفوظ رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے جہاز گرنے کی جگہ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امدادی کاموں میں پاکستان آرمی اور رینجرز کے جوانوں، ایدھی ، چھیپا، پاکستان بوائز اسکائوٹس اور ھلال احمر کی رضاکاروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی جانفشانی اور لگن سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کی شناخت کے لئے تمام جاں بحق افراد کے ڈی این اے سیمپل لے لئے گئے ہیں جبکہ ان کے رشتہ داروں کے ڈی این اے سے موازنہ کرکے جاں بحق افراد کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر جاں بحق افراد کے ورثا کو ابتدائی طور پر فی کس 10 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ جبکہ انشورنس کی رقم اس کے علاوہ ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر لواحقین اور حادثہ سے متاثر ہونے والے گھروں کے مکینوں کو قصر ناز اور ایئر پورٹ ہوٹل میں ٹہرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو رونا کے باعث پہلے ہی پریشانی کا شکار تھی اور اب اس حادثہ کے بعد پورے ملک میں سوگ کی فضاء طاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور اس کی رپورٹ آنے پر حادثہ کی وجوہات اور اس کے عوامل کا پتہ لگایا جاسکے گا۔ گورنر سندھ نے میڈیا کے ذریعہ اپیل کی کہ حادثہ کی صرف مصدقہ خبریں چلائیں کیونکہ افواہوں اور قیاس آرائیوں سے لواحقین کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ وہ پہلے ہی صدمہ اور سوگ کی کیٖفیت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے نتیجہ میں زمین پر موجود افرا کا زندہ بچ جانا اللہ تعالیٰ کا معجزہ ہے جبکہ جہاز کے دو افراد کی جان بچ جا نا بھی اللہ کی قدرت کا مظہر ہے۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے پی آئی اے ھیڈ کوارٹر میں قائم کئے گئے ایمرجنسی ریسپانسس سینٹر اور کال سینٹر کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ کو سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے بتایا کہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر نے حادثہ کے آدھے گھنٹے کے اندر کام شروع کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 18 جاں بحق افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کی جاچکی ہیں جبکہ تمام لاشوں کو ملبہ سے نکالنے کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ گورنر سندھ کو مزید بتایا گیا کہ لواحقین کے ڈی این اے لینے کے بعد باقی لاشوں کو ان کے حوالے کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ حادثہ میں تباہ ہونے والے مکانات کو وفاقی حکومت تعمیر کرے گی جبکہ اس واقعہ میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کا تخمینہ لگانے کے بعد ان کے لئے معاوضہ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے حقائق پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے لائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.