Live Updates

جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں، احسن اقبال کا طیارہ حادثہ پر ٹوئٹ

یار کیسے بے حس لوگ ہیں آپ، ملک میں اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، سینکڑوں گھر عید پر غم میں ڈوب گئے اور آپکو چرب زبانی سے فرصت نہیں!، شہباز گل

ہفتہ 23 مئی 2020 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے طیارہ حادثہ پر کہا ہے کہ جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ معیشت کریش، کرنسی کریش، صنعت کریش، زراعت کریش، برآمدات کریش، ریلوے کریش، جہاز کریش، کشمیر کریش، سی پیک کریش، امن عامہ کریش، گورننس کریش، سمندر کی گیس کریش جس حکومت کی بنیاد جھوٹ، بہتان، نفرت اور تکبر پہ ہوگی وہ کریش ہی ہو گی۔احسن اقبال کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ یار کیسے بے حس لوگ ہیں آپ، ملک میں اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، سینکڑوں گھر عید پر غم میں ڈوب گئے اور آپکو چرب زبانی سے فرصت نہیں!انہوں نے لکھا کہ ان سب باتوں کا جواب ہے تاہم یہ موقع نہیں، کہیں نہیں جاتی آپکی سیاست؛ پھر کر لیجیے گا، ابھی دلاسہ دینے کا وقت ہے، غم بانٹنے کا لمحہ ہے، اللہ پاک آپ کو عقل دے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات