سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا،(کل) عید ہوگی

بھارت میں شوال کاچاندنظرنہیں آیا،بھارت میں عید الفطر 25 مئی بروز پیر ہوگی، امام جامع مسجد دلی

ہفتہ 23 مئی 2020 23:57

ریاض/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظرآگیا۔

(جاری ہے)

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میںعیدالفطر(کل) بروزاتوارمنائی جائیگی دریں اثناء امام جامع مسجد دلی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں شوال کاچاندنظرنہیں آیا۔ بھارت میں عید الفطر 25 مئی بروز پیر ہوگی۔