پوری قوم کو عید پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی تک کشمیریوں کی عید ادھوری ہے،شہداء کشمیر ہمارے اصل ہیرو ہیں ، راجہ مشتاق احمد منہاس

اتوار 24 مئی 2020 14:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) وزیر اطلاعات آزادکشمیر راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ پوری قوم کو عید پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی تک کشمیریوں کی عید ادھوری ہے۔اتوار کو عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیریوں کی حقیقی عید اس دن ہو گی جب مقبوضہ جموں کشمیر بھارت سے آزاد ہو گا ،آج شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہداء کشمیر ہمارے اصل ہیرو ہیں ،ان بہادر کشمیری ماوں کو سلام جنہوں نے اپنے لخت جگر آزادی کیلئیوار دئیے ،ان بہادر کشمیری بہنوں کو سلام جن کے بھائی تحریک آزادی میں شہید ہوئے۔راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ ان بہادر کشمیری بھائیوں کو سلام جن کے بھائی تحریک آزادی کشمیر میں شہید ہوئے،بھارت جلد بہادر کشمیریوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا،فتح انشاء اللہ حق کی ہوگی اور کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی۔