اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف بد عنوانی کے مقدمے پر کارروائی شروع

اتوار 24 مئی 2020 16:20

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف بد عنوانی کے مقدمے پر عدالتی کارروائی پیر سے شروع ہو گئی ہے۔ ابتدائی سماعت یروشلم کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ستر سالہ اسرائیلی رہنما پر ذرائع ابلاغ میں اپنے بارے میں مثبت خبریں چھپوانے ، سیاسی فائدے پہنچانے اور امیر کاروباری شخصیات کے ساتھ مہنگے تحفے تحائف کے تبادلے کے الزامات ہیں۔ نیتن یاہو اپنے خلاف تمام الزامات مسترد کرتے آئے ہیں۔ اگر انہیں رشوت دینے کے الزام میں مجرم پایا گیا، تو انہیں دس برس قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے جب کہ دھوکا دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات ثابت ہونے پر تین سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :