ایران کا پہلاآئل ٹینکر ایندھن لے کر وینزویلا پہنچ گیا

اتوار 24 مئی 2020 16:20

کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) امریکی پابندیوں اور تنبیہ کے باوجود ایران نے وینزویلا کو خام تیل کی ترسیل کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں پہلا بحری جہاز گزشتہ شب وینزویلا پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

’فارچیون‘ نامی یہ ٹینکر ہفتے کی شام لنگر انداز ہوا اور وینزویلا کے اقتصادیات سے متعلق اعلی اہلکاروں نے اس پیش وفت کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی خطرے کے پیش نظر وینزویلا کی سمندری حدود میں بحریہ کے جہاز بھی ایرانی ٹینکر کے ہمراہ تھے۔ اس ٹینکر پر گیسولین کے 1.53 ملین بیرل موجود ہیں۔ امریکی پابندیوں کے تناظر میں وینزویلا میں اقتصادی مسائل شدید ہوتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :