ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی عیدالفطر کے مبارک موقع پر پوری قوم کو مبارکباد

اتوار 24 مئی 2020 17:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عیدالفطر کے مبارک موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو پاک فضائیہ کی پریس ریلیز کے مطابق ایئر چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ عید انتہائی غیر معمولی حالات میں آئی ہے۔ ایک طرف قوم کوویڈ۔

(جاری ہے)

19 کی وبائی مرض کے ساتھ مستعدی سے جنگ لڑ رہی ہے دوسری طرف ہمارے دل پی کے 8303 کے المناک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار ہیں۔

انہوں نے پی آئی اے طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے شہداء کے لواحقین اور کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایئر چیف نے کشمیری بھائیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو غیر معمولی بھارتی جارحیت اور مظالم کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔