آئندہ رمضان سے قبل اسلام آباد اورگوادرمیں چاند دیکھنے کیلئے رصدگاہیں قائم کی جائیں گی

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 مئی 2020 22:05

آئندہ رمضان سے قبل اسلام آباد اورگوادرمیں چاند دیکھنے کیلئے رصدگاہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہاہے کہ آئندہ رمضان سے قبل اسلام آباد اورگوادرمیں چاند دیکھنے کیلئے رصدگاہیں قائم کی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ مذہبی تہواروں سے اتفاق اوریکجہتی کااظہارہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگلے رمضان سے قبل اسلام آباد میں چانددیکھنے کیلئے رصدگاہ (آبزرویٹری) قایم کی جائیگی، گوادرمیں بھی رصدگاہ بنانے کی کوشش کی جائیگی، ان رصد گاہوں میں عام شہری خود جاکر چاند دیکھ سکیں گے اوراس سے چاند دیکھنے کا مسئلہ مستقل طورپرحل ہوجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی ، مفتی منیب الرحمان اورعلمائے کرام کا کرداربھی اہمیت کا حامل ہے، آج پوری قوم ایک ساتھ مل کر عید منارہی ہے اس میں علمائے کرام نے اہم کرداراداکیاہے۔

متعلقہ عنوان :