بھارتی ہاکی پلیئر بلبیر سنگھ چل بسے

پیر 25 مئی 2020 12:40

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) بھارت کے تاریخ ساز ہاکی پلیئر بلبیر سنگھ 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے ان کی وفات کی تصدیق پیر کی صبح کی ہے۔

(جاری ہے)

بلبیر سنگھ کو تین مرتبہ دل کے دورے پڑ چکے تھے اور ان دنوں وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ بلبیر سنگھ بھارت کے لیے اولمپک کھیلوں میں تین مرتبہ سونے کے تمغے جیت چکے ہیں اور اسی سبب بھارت میں انہیں ایک لیجنڈ کا درجہ حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :