پاکستان کا بنگلہ دیش اور بھارت میں ’’ایمپفان‘‘ طوفان کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور اموات پر افسوس کا اظہار

پیر 25 مئی 2020 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) پاکستان نے بنگلہ دیش اور بھارت میں ’’ایمپفان‘‘ طوفان کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی صحت یابی اورخطے کے متاثرہ علاقوں کی جلد بحالی کی دعا کرتے ہیں۔