عید پر 10 ارب سے بھی کم کا کاروبار ہوا، آل کراچی تاجر اتحاد

لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں آنےوالے خریدار مصنوعی ثابت ہوئے، چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 26 مئی 2020 10:48

عید پر 10 ارب سے بھی کم کا کاروبار ہوا، آل کراچی تاجر اتحاد
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مئی 2020ء) عید پر 10 ارب سے بھی کم کا کاروبار ہوا ہے۔ عید سے قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہونے والے کاروبار کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں آنےوالے خریدار مصنوعی ثابت ہوئے۔ آل کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گزشتہ عید سے قبل 35 ارب روپے کا کاروبار ہوا تھا تا ہم اس سال ان کا کہنا تھا کہ 10 ارب سے بھی کم کا کاروبار ہوا ہے۔

خیال رہے کہ عید سے قبل حکومت نے تاجروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں کاروباری مراکز مقررہ اوقات کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی تھی جس کے بعد سندھ حکومت نے وفاق کا ساتھ دیتے ہوئے 11 مئی کو نرمی کر کے تاجروں کا ہفتے میں 4 دن کاروبار کرنے کی اجازت دی تھی۔

(جاری ہے)

تا ہم اس کے بعد سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پورے ہفتے کے لئے کاروبار کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن یہ فیصلے اس وقت کیا گیا جب عید میں صرف کچھ دن ہی باقی تھے۔ چونکہ عید سے کچھ دن قبل مکمل کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی، اس لئے اب آل کراچی اتحاد کی جانب سے کاروبار میں ہونے والے نقصان کے بارے میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ عید سے قبل بھی تاجروں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا تھا جو کہ بعد میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ختم ہو گیا تھا۔

لیکن اب چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں آنےوالے خریدار مصنوعی ثابت ہوئے۔ آل کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گزشتہ عید سے قبل 35 ارب روپے کا کاروبار ہوا تھا تا ہم اس سال ان کا کہنا تھا کہ 10 ارب سے بھی کم کا کاروبار ہوا ہے۔