بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں دوکشمیری نوجوان شہید کردیئے

نوجوانوںکو ضلع کے علاقے دمحال ہانجی پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاگیا

منگل 26 مئی 2020 10:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کلگام میں2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے دمحال ہانجی پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آپریشن بھارتی فوج ، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی پولیس نے مشترکہ طورپرکیا۔ایک بھارتی عہدیدار نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پیر کی دوپہر کوشروع کی گئی تھی۔دریں اثناء قابض بھارتی حکام نے کولگام اور شوپیاں اضلاع میں تمام موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہیں۔