سعودی عرب، کورونا کیسز 74 ہزار سے زیادہ، مزید 9 ہلاک

منگل 26 مئی 2020 10:50

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) سعودیوزارت صحت نے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا مزید 2235 افراد کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ایجنسی نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2235 افراد تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 2 ہزار 148 افراد صحتیاب ہوئے جن کے ساتھ ہی اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 668 ہو گئی ہے ، مجموعی مریضوں میں سے 384 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ 28 ہزار 728 مریضوں میں وائرس ایکٹو ہے جن کا علاج جاری ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ریاض میں 765 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ میں متاثرین کی تعداد 416 ، جدہ میں 350 ، مدینہ منورہ 184 ، دمام 113 ، الجبیل 74 ، الخبر 58 ، الھفوف 55 ، القطیف 24 ، بریدہ 24 ، حائل 20 ، الظھران 15 ، تبوک 12 ، طائف 10 جبکہ دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد 10 سے کم رہی ہے۔