بھارتی فورسز کے ہاتھوں ڈاکٹروں ، طبی عملے پر تشدد اور ہراساں کئے جانے کی بڑے پیمانے پر مذمت
منگل 26 مئی 2020 11:15
(جاری ہے)
ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سہیل نائیک نے کہاکہ جب یہ افسوسناک واقعات پیش آئے تو دونوں ڈاکٹر اپنی ذاتی گاڑیوں میں ڈیوٹی کے لئے ہسپتال جارہے تھے۔ڈاکٹروں کی تنظیم نے بتایا کہ ان واقعات سے مریضوں کو بے حد تکلیف ہوئی ہے ۔
میڈیکل فیکلٹی ایسوسی ایشن گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور گورنمنٹ ڈینٹل کالج سرینگر نے بھی اپنے بیانات میں ڈاکٹروں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے افسوسناک واقعات پوری میڈیکل برادری کے لیے پریشان کن اور ناقابل برداشت ہیں۔گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور اس سے وابستہ اسپتالوں میں ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں ڈاکٹروں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت پر جب پوری میڈیکل برادری انتھک محنت کر رہی ہے اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال رہی ہے، اس طرح کے واقعات افسوسناک ہیں۔سوسائٹی آف کنسلٹنٹ ڈاکٹرز نے اپنے بیان میں گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران رونما ہونے والے افسوسناک واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں سینئر ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملے کو پولیس نے ہراساں کیا اور بدتمیزی کی جب وہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے لئے جارہے تھے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما رؤف بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اس طرح کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہوں اور حکام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ نہ صرف اس معاملے کا نوٹس لیں بلکہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھی حکم دیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.