ہم عید سادگی کے ساتھ منائیں گے، میں ایل او سی پر رہوں گا کہ اپنی بہادر سکیورٹی فورسز اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر سکوں،شہریار خان آفریدی

منگل 26 مئی 2020 12:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) چیئرمین کشمیر کمیٹی اور وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہریار خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوویڈ- 19سے بہت ساری جانوں کے متاثر ہونے کے ساتھ ،کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ کریش ہوا اور بھارتی پیشہ ور فورسز نے بہت سارے کشمیریوں کو ہلاک کیا ، ہم عید سادگی کے ساتھ منائیں گے، میں ایل او سی پر رہوں گا کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف آزادی کی جنگ لڑنے والے اپنی بہادر سکیورٹی فورسز اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر سکیں۔