ٹوکیو حکومت کا کاروباری سرگرمیاں دوبارہ کھولنے کی رفتار بڑھانے پر غور

منگل 26 مئی 2020 12:25

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) جاپانی کی مرکزی حکومت کی جانب سے میٹرو پولیٹن علاقے کے لئے ہنگامی حالت ختم کرنے کے بعد ٹوکیو کے حکام اپنی معیشت کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو کی مقامی حکومت منگل کو جاری کردہ اپنے مرحلہ وار منصوبے کے پہلے حصے کو شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس سے عجائب گھر اور لائبریریاں دوبارہ کھل سکیں گی۔ شائقین کے بغیر انڈور کھیلوں کے مقامات کو بھی دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

ریستوران اور شراب خانے دو گھنٹے مزید یعنی رات کے 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ٹوکیو کی گورنر کوئیکے یٴْوریکو نے کہا کہ وہ رہائشیوں پر انفیکشن کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکیو کو اپنی معیشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور وہ قدم بہ قدم آگے بڑھنے کے لئے پٴْرامید ہیں۔

وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد کم رہنے کی صورت میں، ٹوکیو جلد از جلد اس ہفتے کے آخر میں اگلے مرحلے کی طرف جانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ دوسرا مرحلہ خوردہ فروشوں پر عائد پابندیوں کو آسان بنائے گا جن میں غیر بنیادی اشیاء فروخت کرنے والے سٹور بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :