سعودی عرب میں عید الفطر کے دوران کورونا کے 2,235 نئے کیسز سامنے آ گئے
مملکت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی گنتی 74,765ہو گئی، عید کے دوسرے روز بھی 9افراد کی اموات ہوئیں
محمد عرفان منگل 26 مئی 2020 12:46
(جاری ہے)
مملکت میں اس وقت زیر علاج کورونا مریضوں کی گنتی 28,728ہے جن میں سے 384 کی حالت نازک ہے۔
سعودی عرب میں حالیہ رجحانات کے عین مطابق 73 فی صد نئے مریض مرد حضرات ہیں اور 27 فی صد خواتین ہیں۔ان تمام میں 41 فی صد سعودی شہری ہیں اور 59 فی صد غیرملکی شہری ہیں۔واضح رہے کہ مکہ کے علاوہ پورے سعودی عرب میں 21 جون تک کرفیو کے اوقات میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ ریاض میں 765 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ میں متاثرین کی تعداد 416 ، جدہ میں 350 ، مدینہ منورہ 184 ، دمام 113 ، الجبیل 74 ، الخبر 58 ، الھفوف 55 ، القطیف 24 ، بریدہ 24 ، حائل 20 ، الظھران 15 ، تبوک 12 ، طائف 10 جبکہ دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد 10 سے کم رہی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں جمعرات 28 مئی سے 30مئی تک صبح 6بجے سے دوپہر تین بچے تک گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار 31 مئی سے 20 جون تک صبح چھ سے رات 8 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔ جبکہ مکہ المکرمہ اس سہولت سے مستثنیٰ ہوگا ، کرفیو سے خارج اوقات میں تمام شہروں اور صوبوں میں آنے جانے کی اجازت ہوگی۔جبکہ احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے ملک کے اندر پروازوں کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ اتوار کو مساجد جمعہ اور فرض نمازوں کیلئے کھول دی جائیں گی۔ جبکہ مکہ مکرمہ کی مساجد اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گی۔ تاہم مسجد الحرام میں نمازیں احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے جاری رہیں گی۔ حجام ، بیوٹی پارلر، فٹنس سینٹر، پلے گراوٴنڈ ، سپورٹس کلب، سینیماز بھی بند رہیں گے۔ سعودی عرب کے تمام علاقو ں کے درمیان ٹرانسپورٹ کے مختلف وسائل کے ذریعے سفر پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.