جماعت اسلامی کے راہنما اور سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو انتقال کرگئے

منگل 26 مئی 2020 13:40

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) جماعت اسلامی اور تنظیم اساتذہ پاکستان کے راہنما اور سابق صوبائی وزیر سائنس وٹیکنالوجی حسین احمد کانجو انتقال کرگئے، انکی نماز جنازہ اتوار کی رات 7 بجکر 45منٹ پر انکے آبائی علاقے کا نجو سوات میں ادا کی گئی اور انھیں سپرد خاک کر دیا گیا ، حسین احمد کانجو ایم ایم اے کے دور حکومت میں 2002ء سی2007 تک خیبر پختونخوا کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رہے۔