حرم مکی میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید کی نماز ادائیگی

یہ ننھی مخلوق جو مجرد آنکھ سے دیکھی بھی نہیں جاتی مادہ پرست انسان کی بے بسی ظاہر کر رہی ہے، جنہوں نے اسباب اختیار کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کیا ہے وہ سب سے زیادہ محفوظ ہیںاورجنہوں نے تساہل سے کام لیا انہوں نے بڑی تعداد کو ہلاکت میں ڈالا ، امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید

منگل 26 مئی 2020 14:00

مکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) حرم مکی میں سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عید الفطر کی نماز ادا کی گئی ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید نے نماز عید کی امامت کے بعد خطبہ دیا۔مسجد الحرام کو کورونا وائرس سے پاک رکھنے اور عوام الناس کی سلامتی کے لیے حرم میں عام نمازیوں کی شرکت معطل رکھی گئی۔

(جاری ہے)

خطبہ دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے کورونا وائرس سے رونما ہونے والے اسباق پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ننھی مخلوق جو مجرد آنکھ سے دیکھی بھی نہیں جاتی مادہ پرست انسان کی بے بسی ظاہر کر رہی ہے، جن ممالک نے اسباب اختیار کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کیا ہے وہ سب سے زیادہ محفوظ ہیں جبکہ جنہوں نے تساہل سے سے کام لیا انہوں نے اپنے عوام کی بڑی تعداد کو ہلاکت میں ڈالا ہے۔