مصر میں عید الفطر پرہزاروں قیدی رہا

منگل 26 مئی 2020 14:00

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) مصر میں عید الفطر کے موقع پر 5532 قیدی رہا کردیئے گئے۔مصری وزارت داخلہ کے ماتحت محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کی رہائی کے سرکاری فیصلے پرعمل درآمد کے لیے متعدد کمیٹیاں قائم کی تھیں جنہیں ایسے قیدیوں کی فہرستیں تیار کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مصری حکومت ہر سال عید الفطر، عید الاضحی اور 6 اکتوبرکے موقع پر ایسے قیدیوں کو رہا کرتی ہے جو جیلوں میں اچھے چال چلن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور سرکاری معافی کے لیے مقرر پالیسی کے ضوابط پورے کررہے ہوتے ہیں۔

مصر نے اس سال دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح عید کا تہوار سخت حفاظتی اقدامات کے ماحول میں منایا ہے۔بڑے اجتماعات کے مراکز پر بھی پابندی لگائے ہوئے ہے اور پورے ملک میں جزوی کرفیو بھی لگائے ہوئے ہے۔