نوجوان نے ایک قتل چھپانے کیلئے 9 افراد کی جان لے لی

خاتون نے پولیس کو آگاہ کرنے کی دھمکی دی , نوجوان نے نیند کی گولیاں کھلا کر 9 افراد کو کنویں میں پھینک دیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 26 مئی 2020 14:10

نوجوان نے ایک قتل چھپانے کیلئے 9 افراد کی جان لے لی
تلنگانہ ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 مئی 2020ء ) نوجوان نے ایک قتل چھپانے کیلئے 9 افراد کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ میں پولیس نے قاتل نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک قتل کو چھپانے کیلئے 9 افراد کی جان لے لی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 9 افراد کی لاشیں ایک کنویں سے برآمد ہوئیں۔ چھ افراد کا تعلق ایک فیملی سے تھا ۔

نوجوان ضلع ورنگل کے ایک گاؤں کا رہائشی ہے۔ جس نے مارچ میں ایک خاتون کا قتل کیا اور پر اس کو چھپانے کیلئے 9 افراد کی جان لے لی ۔ بتایا گیا ہے کہ قاتل نوجوان نے تمام افراد کو نیند کی گولیاں کھلا کر کنویں میں پھینک دیا جس سے وہ ہلاک ہو گئے۔ ہلا ہونے والی خاتون کا تعلق بھی اسی خاندان سے تھا جس کے 6 افراد کو قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونےو ا لوں میں میاں بیوی اس کے چار بچے اور دیگر افراد شامل تھے۔

پہلے قتل پر خاتون نے ملزم کو دھمکی دی تھی کہ وہ پولیس کو آگاہ کرے گئی جس کے بعد ملزم نے سب کو کنویں میں پھینک کر خود کشی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خود کشی کے کوئی بھی ثبوت نہیں ملے جس کے بعد اس نوجوان سے پوچھ کچھ کی گئی ، بعدازاں نوجوان نے 10 کے 10 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ واضح رہے بھارت میں دردناک واقعات پیش آتے رہتے ہیں اس سےقبل بھارتی ریاست کیرالا میں ایک 27 سالہ شوہر نے اپنی بیوی پر کوبرا سانپ پھینک کر اسے قتل کر دیا تھا شوہر ایک مرتبہ پہلے بھی اپنی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کر چکا تھا لیکن ناکام ہو گیا تھا جس کے بعد اس کی بیوی کو ہسپتال داخل ہونا پڑ گیا تھا۔

اب ہسپتال سے گھر جانے کے بعد خاتون اپنے میکے میں آرام کر رہی تھی جب اس کے شوہر نے اس پر کوبرا سانپ پھینک کر اسے قتل کر دیا ہے۔