مظفرگڑھ،کوٹ ادو میں 6 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل، لاش چچا کے گھر سے برآمد

منگل 26 مئی 2020 14:20

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں 6 سالہ بچہاغوا کے بعد قتل، لاش چچا کے گھر سے برآمد۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادو میں 6 سالہ عبد الہادی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا، بچے کی لاش چچا کے گھر سے بھوسے کے گودام سے برآمد ھوئی۔ بچے کے لواحقین کے مطابق بچے کو قتل کرکے لاش کو چچا کے گھر پھینک دیا گیا ھے۔

(جاری ہے)

6 سالہ بچہ عبدالہادی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا۔ ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے ھسپتال پہنچ کر ڈاکٹرز کے ھمراہ لاش کا معائنہ کیا بچے کے جسم پرتشدد کے نشانات پائے گئے ھیں۔ پولیس کا کہنا ھے کہ پوسٹمارٹم کی رپورٹ آنے پر صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔ پولیس تھانہ کوٹ ادو نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ھے۔

متعلقہ عنوان :