پاکستانی صحافی نے بھارتی تجزیہ کاروں کی بولتی بند کر دی

اگر ہمارے آرمی امیر ہے تو بھارتی فوج بھوکی ننگی ہے جو کھانے کو ترس رہی ہے ، ہماری فوج جوتے اس لئے بناتی ہے کیونکہ یہی جوتے بھارتی فوج کو لگانے ہوتے ہیں۔ اطہر کاظمی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 26 مئی 2020 15:01

پاکستانی صحافی نے بھارتی تجزیہ کاروں کی بولتی بند کر دی
نئی دہلی ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 مئی 2020ء ) پاکستانی صحافی نے بھارتی تجزیہ کاروں کی بولتی بند کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر ایک پروگرام میں شریک پاکستانی صحافی اطہر کاظمی نے پاک فوج کے خلاف بولتے بھارتی میڈیا کو چپ کرا دیا ۔ پروگرام کے دوران پاک فوج پر سوال اٹھایا گیا کہ یہ فوج لڑنے کے علاوہ تمام کام کرتی ہے ۔ بزنس سیکٹر میں سرمایہ کاری بھی کرتی ہے جس پر پاکستانی صحافی اطہر کاظمی نے بھارتی تجزیہ کاروں کی چھترول کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کی کہانیاں کھول دیں، جس پر تمام بھارتی تجزیہ کار گھبرا گئے۔

اطہر کاظمی نے کہا کہ ہماری فوج جوتے اس لئے بناتی ہے کیونکہ یہی جوتے بھارتی فوج کو لگانے ہوتے ہیں۔ اگر ہمارے آرمی امیر ہے تو بھارتی فوج بھوکی ننگی ہے جو کھانے کو ترس رہی ہے اس کے فوجی سوشل میڈیا پر ویڈیو ز ڈال ڈال کر رو رہے ہیں کہ کھانے کو کچھ نہیں ملتا۔

(جاری ہے)

اطہر کاظمی نے کہا کہ پاکستان آرمی تو بہت کچھ کرتی ہے میں آپ کو بتاتا ہوں بھارتی آرمی کیا کرتی ہے۔

2004 میں آسام رائفلز میں جو ریپ کیس ہے جس پر عورتوں نے برہنہ ہوکر احتجاج کیا ۔ وہ احتجاج بھارتی فوجی کے خلاف تھا ۔ میجر جنرل ایم ایس جسوال کا خاتون فوجی افسر سے ہراسگی پر کورٹ مارشل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور میڈیا صرف باتیں کر سکتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان فوج کی صلاحیت سے پوری دنیا واقف ہے۔ دنیا نے ہمیشہ سے پاکستان فوج کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ صارفین کی جانب سے پاکستانی صحافی کو سراہا گیا ان کا کہناتھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اطر کاظمی نے بھی بھارتی میڈیا پر جا کر ان کے تجزیہ کاروں کو لاجواب کر دیا ہے۔