بین الاقوامی غیر مسلم کھلاڑیوں کے مسلم امہ کو عید پر پیغامات، مبارکباد دی

بھارتی کرکٹرز نے گھروں پر رہنے اور محفوظ رہنے کا پیغام بھی دیا

منگل 26 مئی 2020 15:35

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) عید الفطر کے موقع پربین الاقوامی غیر مسلم کھلاڑیوں نے مسلم امہ کو عید کی مبارکباد کے پیغامات جاری کئے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیرن سیمی نے عید منانے والے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔سری لنکا سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ کرکٹر کمار سنگاکارا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اپنے چاہنے والوں کو عید مبارک کہا۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹرز سریش رائنہ اور آکاش چوپڑا نے بھی امن، محبت رواداری کے جذبے پکے پیشِ نظر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔بھارتی کرکٹرز نے گھروں پر رہنے اور محفوظ رہنے کا پیغام بھی دیا۔ون ڈے کرکٹ میں پہلے دس اووروں میں رنز کا پہاڑ لگانے والی مشین کہے جانے والے سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا اور سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے بھی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات جاری کئے۔مہیلا جے وردھنے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ عید اہل خانہ کے ساتھ جذبہ ایثار کے ساتھ منائیں۔دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے بھی مسلم امہ کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔