لائیو انٹرویو کے دوران زلزلہ ، وزیراعظم نیوزی لینڈ کے حواس برقرار، ویڈیو وائرل

جسینڈا آرڈرن نے انٹر ویو جاری رکھتے ہوئے چہرے پر مسکراہٹ بکھیری اور میزبان اینکر کو بتایا کہ زلزلہ آیا ہے جس کے باعث تمام چیزیں ہل رہی ہیں ،تاہم میں محفوظ جگہ پر بیٹھی ہوں

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 26 مئی 2020 15:39

لائیو انٹرویو کے دوران زلزلہ ، وزیراعظم نیوزی لینڈ کے حواس برقرار، ..
نیوزی لینڈ ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 مئی 2020ء ) لائیو انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے ،جسینڈا آرڈرن نے اپنی حواس برقرار رکھے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کے لائیو انٹر ویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے شروع ہو گئے۔ جسینڈا آرڈرن نے اپنی اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے انٹرویو جاری رکھا اور اپنے چہرے پر مسکراہٹ قائم رکھی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا سا زلزلہ آ رہا ہے اور آپ دیکھ سکتی ہیں کہ کمرے میں تمام چیزیں ہل رہی ہیں۔ یہ بات قابل غور رہے زلزلے کی شدت6۔5 تھی۔ جس کا مرکز 62 میل دور سمندر کی تہہ تھا ۔
جسینڈا آرڈرن نے میزبان اینکر سے کہا کہ میرے اوپر کوئی لائٹ بھی موجود نہیں، میں جس جگہ پر بیٹھی ہو وہ محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ یاد رہے اس سے قبل نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو کیفے میں داخل ہونے روک دیا گیا، کیفے میں سماجی فاصلے تحت بیٹھنے کی گنجائش نہیں، جس پر وزیراعظم جسینڈا آرڈن اور مہمانوں کو واپس جانا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے قانون پر عملداری کی مثال قائم کردی۔

وزیراعظم جسینڈا آرڈن اپنے پارٹنر کلارک گیفورڈ کے ہمراہ کھانا کھانے ویلنگٹن کے معروف کیفے پہنچیں۔ لیکن وہاں کوئی ٹیبل خالی نہیں تھا، جبکہ کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلے کے قوانین پر بھی سختی سے عمل کیا جا رہا تھا۔ جب وزیراعظم وہاں پہنچیں تو ان کو ملازم نے بتایا کہ یہاں کوئی ٹیبل خالی نہیں ہے، اور نہ بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ سن کر وزیراعظم جسینڈا آرڈن چپ چاپ وہاں سے ابھی گئی ہی تھیں کہ کچھ لوگوں نے ٹیبل خالی کردیا اور اٹھ کر باہر آگئے۔ جس پر کیفے ملازم نے وزیراعظم کو پیچھے جا کر بتایا کہ ایک ٹیبل خالی ہوگئی ہے۔